
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پرایس ایم ایس کیجیئے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کیلئے 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجیں۔اب تک3 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 150 افراد ایس ایم ایس بھیج چکے ہیں۔
آج صبح تک ہمیں 3 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار1سو پچاس افراد پروگرام میں شامل ہونے کیلیے ایس ایم ایس بھیج چکے ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کیلیئے ابھی8171 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیجیئے۔@Ehsaas_Pk #EhsaasEmergencyCash pic.twitter.com/pMenajvyzj
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 6, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ احساس کفالت کے تحت مستحق خواتین کو یکمشت 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News