
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کی تیسری شب بھی مساجد کے دوروں کا سلسلہ جارہ رکھا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور خصوصی معاون برائے سی ڈی اے علی اعوان کے ہمراہ ڈاکٹر عارف علوی نے بہارہ کہو میں جامع مسجد انوار مدینہ احمد ٹاون، جامع مسجد غوثیہ سملی ڈیم روڈ، بیگم مسجد بارہ کہو اور جامع مسجد شمع رسالت کا دورہ کیا ۔
صدرمملکت نے مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان تدابیر پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مساجد انتظامیہ کو ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت نے پرسوں شب وفاقی دار الحکومت جبکہ گذشتہ شب راولپنڈی میں مساجد کے دورے کیے تھے گذشتہ شب انہوں نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی عدم موجودگی میں راولپنڈی میں مساجد کا دورہ کیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف مساجد کے دورے کے بعد آئمہ کرام کو اپنے ایک خط میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مساجد 20 نکاتی اعلامیے پر اطمینان کا ظہار کیا تھا۔
کورونا سے اموات میں اضافہ، تعداد 269 ہوگئی
اکٹر عارف علوی نے اپنے خط کے متن میں مزید کہا تھا کہ ضابطہ کار کے چھٹے نکتے میں پچاس سال سے زائد عمر کے نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ باجماعت نماز کیلئے مساجد میں جانے سے اجتناب کریں۔
صدر مملکت نے حکم دیا تھا کہ مساجد کی انتظامیہ 50 سال سے زائد عمر کے نمازیوں کو کہیں کہ گھر میں نماز ادا کریں۔
اکٹر عارف علوی نے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایات دیں تھی کہ کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News