
رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
ترجمان جماعت اسلامی نے بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی نے رپورٹ مثبت آنے کےبعد گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے گزشتہ روز آغا اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی ۔
اس موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News