Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے لاک ڈاؤن میں بچت بازار لگوادیا

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما نے لاک ڈاؤن میں بچت بازار لگوادیا

سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر رہنما پی ٹی آئی فردوس نقوی نے اپنے حلقے میں غیرقانونی طور خصوصی اجازت سے بچت بازار لگوادیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی و سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے لاک ڈاون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی بچت بازار میں بینر لگواکر سبزیاں فروخت کی گئیں۔

رہنما پی ٹی آئی و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے لگائے گئے بچت بازار کی خصوصی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کرلی۔

بچت بازار میں سبزیاں بیچنے والے افراد نے کورونا وائرس کی ایس او پی کی بھی دھجیاں اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاون میں بچت بازاروں پر سندھ حکومت نے پابندی عائد کررکھی ہے

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل سندھ اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا بہت برا حال کردیا، صرف کورونا کورونا کا رونا نہیں کرو، پیسہ کھانا بند کرو، اسپتال ٹھیک کرو، کے 4 منصوبہ شروع کرو۔

فردوس شمیم نقوی کا وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ دیکر الیکشن لڑنے کاچیلنج

شمیم نقوی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کا بہت بیڑاغرق کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ صرف خوف پھیلانے کے مشن پر ہیں جبکہ عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، اندرون شہر کراچی میں سب کچھ کھلا ہوا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایک طرف مرتضیٰ وہاب بولتے ہیں کہ وفاق ہمیں کٹس نہیں دیتی، پھر پتہ چلتا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاق سے کٹس امپورٹ کر لی، سندھ گورنمنٹ نے پھر کہا کہ جعلی کٹس دی ہیں۔

فردو۔س شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقے میں علاقے سیل کر دیے گئے، کچی آبادیوں میں سماجی فاصلہ ممکن نہیں، ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کے وزراء کو وکٹ کے دونوں طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر