
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اب کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھا دیا گیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں طبی شعبے سے وابسطہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کی جبکہ مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی بھی اپیل کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی ضرورت ہے، طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز
وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 ہزارپروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کو پروگرام میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان کورونا ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر کورونا کے خلاف لڑائی میں ہماری مدد کریں۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگا۔
عثمان ڈار نے مزید کہا تھا کہ میں نے بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرائی ہے، نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News