
مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کو شکست دینے سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے، تقریباً ڈھائی ہزار تبلیغیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دو ہزار آٹھ سو نواسی تبلیغیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے تقریباً ڈھائی ہزار تبلیغیوں کے ٹیسٹ منفی جبکہ چار سو سینتیس کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری سماجی دوری اختیار کریں گھروں پر قیام کریں، غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنا مناسب نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News