Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈی جی آپریشن نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا کیلئے قائم سینٹر میں  تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ہیلتھ سینٹر کو ہیلتھ منیجمنٹ اور معاشی اثرات کو فوکس کرنے کی ہدایت کرت ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مقصد کورونا کیخلاف مربوط اقدامات بنانا ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دورے کےد وران کہا کہ اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اشیا خور و نوش کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی بلکہ ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے دورہ میں عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی سوال نہیں ہوگا، وزیر اعظم

واضح رہے کہ وزیر اعظم  عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  تعمیرات کے شعبہ میں پیسہ لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شعبہ تعمیرات کو انڈسٹری کا درجہ دے رہے ہیں،14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کھل جائیں گے۔چاہتا ہوں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو روزگار ملے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لارہے ہیں جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس بھی کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو خاندان اپنا گھر بیچنا چاہتا ہے اس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔گھر بیچنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
Next Article
Exit mobile version