
پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 167 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8219 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 8 اور پنجاب میں کورونا سے 4 جبکہ خیبرپختونخوا میں کرونا سے 10 اور اسلام آباد میں رونا سے 1 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 56 ، بلوچستان میں 5 ، خیبرپختونخوا میں 60 ، اسلام آباد میں 2، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب آج ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 64 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں 33 مریضوں کا تعلق سندھ سے ، 18 مریضوں کا تعلق پنجاب سے 2 مریضوں کا تعلق بلوچستان ،10 کا تعلق خیبر پختونخواہ سے اور ایک کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1902 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 1900 سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دے دی
اعداد وشمار کے مطابق صحتیاب مریضوں میں 625 کا تعلق سندھ، 194 مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان، 20 مریضوں کا تعلق اسلام آباد، 226 مریضوں کا تعلق خیبر پختونخوا ،144 مریضوں کا تعلق بلوچستان اور 684 مریضوں کا تعلق پنجاب سے جبکہ 9 مریضوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔
مزید پڑھیں
- #coronavirusinpakistan
- #CoronavirusOutbreak
- 3 افراد جاں بحقط
- 5 افراد جاں بحق
- balochistan
- Gilgit-Baltistan
- Health Department Sindh
- Islamabad
- KPK
- Pakistan
- Punjab
- افراد جاں بحق
- افراد کی تعداد
- اموات
- تعداد 91 ہوگئی
- خیبرپختونخوا
- سندھ
- مزید 4 افراد
- ملک میں کورونا
- وائرس سے مزید
- وزیراعلی سندھ
- پاکستان میں کوروناوائرس
- کرونا وائرس
- کروناوائرس
- کورونا
- کورونا وائرس
- کورونا وائرس#coronavirusinpakistan
- کورونا وائرسط
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News