Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں منسوخ کردی

Now Reading:

امریکا نے کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں منسوخ کردی

 امریکی سفارت خانے کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی حکومت کے تعاون سے پروازیں امریکی شہریوں کی واپسی کے لیے چلانا تھیں اور پروازیں یکم اپریل کو کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہونا تھیں لیکن امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یکم اپریل کو ائرپورٹ جانے سے منع کر دیا۔
امریکی سفارت خانہسے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک حوصلہ شکن خبر ہے، فی الوقت ہمیں علم نہیں ہے کہ آیندہ پروازکب ہو گی تاہم ہم اسی ہفتے کے آخر میں اس کے لیے کوشیش کریں گے اور مزید معلومات ای میل اور فون کال کے زریعہ فراہم کی جاے گی۔
خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو 8 بجے شب سے 4 اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا، غیر ملکی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث بیرون ممالک میں پاکستان آنے والے مسافر بھی ائیرپورٹس پر پھنس گئے تھے جس کے لیے انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ کوئی موثر قدم اٹھائے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 158 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 110 ، پنجاب میں 18 ، بلوچستان میں 6 اور گلگت بلتستان میں 24 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1965 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 676 ، بلوچستان میں 158 ، خیبرپختونخوا میں 221 ،اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں 172 ، پنجاب میں 674 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر