
وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کوویڈ 19 پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مشکل وقت میں تعاون پر گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر عالمی پارٹنرز کو سراہا جبکہ بل گیٹس نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظرحکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو دوہری مشکلات کا سامنا تھا، ہمیں کورونا کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو بھوک سے بچانے کا بھی چیلنج تھا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرونا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوش پر مبنی اقدامات سمیت غریب طبقے پر اس کے اثرات کا بھی مقابلہ کررہا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں عمران خان نے یہ بھی کہا کہ غریب ممالک کے لیے قرضوں سے ریلیف بھی اسی تناظر میں مانگا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد دی، متاثرہ شہریوں اور تاجروں کے لیے 8 ارب ڈالر کا اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے بات کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ کوویڈ 19 پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News