
حکومت سندھ نے آج (جمعہ کو) 12 سے 3بجے تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مساجد کیلئے ہفتہ (کل) تک ایس او پیز بنالیں گے ، سندھ اور پاکستان میں صورتحال دنیا سے مختلف نہیں، تنقید کرنے والوں کو اپنے کام میں مصروف رہنے دیا جائے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ کی درخواست پر علماء نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔
حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔
تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News