
پاک فوج نے کنٹرول لائن پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کومار گرایا ہے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ لیا، بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News