کراچی میں اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہی گرمی نے زور دکھانا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج صبح سویرے سے ہی گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس ہو رہی ہے، سمندری ہوائیں معطل ہیں اور سورج کی تپش براہِ راست زمین پر پڑ رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ روز شہرِ قائد میں رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو شروع ہونے کی پیشن گوئی کی تھی ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اس معتدل ہیٹ ویو کے باعث آئندہ دو روز تک موسم گرم رہے گا۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں شروع ہونے والی رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو کاسلسلہ مزید 2 روز تک رہے گا جس کے باعث شہر میں گرمی کی لہر مزید دو روز تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
