فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گےتو اور کیا کہیں گے؟ ہم نےکسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم احتساب کیلئےحکومت میں آئے، ہم کہہ رہےہیں احتساب ہونا چاہیےکیایہ گالی ہے؟
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نےاس بات پر ووٹ لیا ہےکہ ہم احتساب کریں گے، نوازشریف اور مریم نوازپرعدالتوں میں ثابت ہوا ہے، نوازشریف اور مریم نواز مجرم ہیں ضمانت پرجیل سےباہرہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنےتھنک ٹینکس تشکیل دینےچاہئیں،تھنک ٹینکس کےذریعےتنقید اور مشاورت اچھی ہوگی، سیاسی جماعتوں کےپاس اپنا کوئی پلان یا اسٹرکچر نہیں ہوتا، کوئی جماعت حکومت میں آتی ہےتواپنا اسٹرکچر پھربناتی ہے، کورونامثال لےلیں تنقیدکرنےوالی جماعتوں کےپاس کوئی پلان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
