محکمہ موسمیات نے کراچی میں 11 اپریل تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ نہیں رہی تاہم شہر میں 11 اپریل تک موسم گرم رہے گا۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کل کا دن رواں سال کا اب تک کا گرم ترین دن تھا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
