
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آسکے گا جس کی وجہ سے ملک میں رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ملک کے 80 فیصد علاقوں میں مطلع صاف ہوگا، صرف شمالی علاقہ جات اور کے پی کے کچھ علاقوں میں بادل ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عُمر کم ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے،جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی زیادہ سے زیادہ عمر 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News