
شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سیاست سے بالاتر ہو کر مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے، ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔
رات کی تاریکی میں عوام کی خدمات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے
شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام #ShahMehmoodQureshi #PTIGovernment #VideoMessage #BOLNews pic.twitter.com/Se2CNJNIQk— BOLNetwork (@BOLNETWORK) April 12, 2020
ذرائع کے مطابق ایک بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے، ابھی اس فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں، ایک کروڑ 12 لاکھ مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ انصاف امداد پیکج میں 25 لاکھ خاندانوں کو 25، 25 ہزار دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلےمرحلے میں ’انصاف امداد پیکیج‘ کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000 روپے دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News