Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل او آئی سی اور رکن ممالک کے وزراء خارجہ کو خط

Now Reading:

وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل او آئی سی اور رکن ممالک کے وزراء خارجہ کو خط
سیکرٹری جنرل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی ممبر ممالک کے تمام وزراء خارجہ کو ایک تازہ مکتوب بھیجا ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے بھارت میں اسلام مخالف اور نفرت پر مبنی بڑھتے ہوئے جرائم کو اوآئی سی کے ذریعے بین الاقوامی فورمز بشمول ایچ آر سی میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنےخط میں او آئی سی سیکرٹری جنرل اورمسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی توجہ بھارت کے اندر سرکاری سرپرستی میں اسلام مخالف اور نفرت پر مبنی بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف مبذول کرائی جو کہ بھارت میں آباد مسلمانوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکے ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کابینہ کے ارکان سمیت اعلی حکومتی بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کو ’کورونا وائرس‘ کے پھیلاو کا ذمہ دار اور ’انسانی بم‘ قرار دے کر ان کی کردار کشی جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام سے نفرت کے عنوانات کی بھرمار ہے جیساکہ ’کورونا جہاد‘، ’بائیوجہاد‘، ’کوویڈ۔19‘ اور ’اسلامی بغاوت‘ وغیرہ، کومخصوص ٹرولز سے پھیلایاجارہا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں جن میں مسلمانوں کو کورونا پھیلاتے دکھایاجارہا ہےبھارتی ٹی وی چینلز ’کورونا جہاد سے ملک کو بچاو‘ جیسی شہہ سرخیاں دکھائی جارہی ہیں عالمی ومقامی ذرائع ابلاغ گلیوں، دوکانوں اور مساجد پر مسلمانوں پر حملوں کے مناظر دکھارہے ہیں۔

Advertisement

حکومت اس وبائی صورتحال سے نپٹنے کیلئے کوشش کر رہی ہے ، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے حالات بدسے بدبتر ہورہے ہیں ایسے میں مسلم امہ کو فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ بی جے پی حکومت مسلمان آبادی کے خلاف معاندانہ رویہ اور انہیں تنہاءکرنے سے باز آئے۔

وزیرخارجہ نے اپنے خط میں بتایا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کے خلاف نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی) اور شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) جیسے امتیازی اقدامات تسلسل سے کررہی ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے بھارت میں اسلام مخالف، مسلمانوں سے نفرت کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے بیان اور آئی پی ایچ آر سی نے دوٹوک انداز میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی مذمت کی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین،کنونشن برائے انسداد نسلی امتیاز (CERD), اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اور او آئی سی کی اسلاموفوبیا اور ہتک آمیز تقریر سے متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں معاملہ کو اوآئی سی کے ذریعے بین الاقوامی فورمز بشمول ایچ آر سی میں اٹھایا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر