Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

Now Reading:

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر
قانون کے خلاف ورزی

 وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث بے روزکاری میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کے روزگار پر اثر پڑا ہے، ہمیں بیماری سے بچنا ہے ساتھ ساتھ روز گار کو بھی بچانا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ ایسا نظام لایا جائے جس سے لوگوں کا روزگار بھی محفوظ ہو۔ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جارہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ  جو مایوس ہوئے کہ  کورونا زیادہ نہیں پھیلا، درخواست کرتا ہوں  کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  دو  روز پہلے سنا کراچی میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں،  بغیر تصدیق کہا گیا  حکومت کورونا سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے، کیا ہم کورونا کیسز چھپائیں گے تو کورونا ختم ہوجائے گا؟

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اندازہ تھاپچیس اپریل تک پچاس ہزار مریض ہوں گے،مگر اب ایسا نہیں،،پندرہ سے بیس  مئی تک کیس بڑھیں گے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے تک ہم کورونا سے لڑنے کیلئے مزید تیاری کرلیں گے اور اس وقت لاک ڈاؤن میں کمزور طبقے کی فکر  ہے، ڈر ہے  لوگ  بھوک سے سڑکوں پرآگئے تولاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پولیس والے عوام کو ڈنڈے  نہ ماریں، ان کو  لاک ڈاؤن  سے متعلق سمجھائیں اور ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ  آرڈیننس کے ذریعے اسمگلرز کے خلاف  سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مزدور رجسٹرڈ نہیں ہیں، حکومت نے لوگوں کو بیروز گاری اور بھوک سے بچانے کے لئے تعمیراتی شعبہ کھولا ہے۔

کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تبدیلی آئی ہے، کورونا سے جو صورت حال ہے اس کی پہلے مثال نہیں ملتی، ایسے حالات کا سامنا کررہے ہیں جو پہلے نہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر