
کورونا وائرس کے باعث وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کورونا کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ای او بی آئی پینشن میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔
وفاق اور صوبوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پابندیاں مزید 14 دن بڑھانے کی ہی سفارش کی ۔
اس کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق ملک بھر میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز 14 اپریل سے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News