
سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی سزا کیخلاف اپیل پر 17سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ان سمیت 2 ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عامرخان کو 10 برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ملزمان نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ملزمان پر ایم کیوایم کے کارکنوں پرفائرنگ کرنے کا الزام تھا، جس کے نتیجے میں دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے عامر خان اور ملزم طارق عرف باٹا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی اور ان سمیت 2 ملزمان کو باعزت بری کردیا اور سزا بڑھانے کی سرکار کی درخواست مسترد کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News