Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مقامی شہریوں میں کورونا کی  تیزی سے تصدیق

Now Reading:

کراچی کے مقامی شہریوں میں کورونا کی  تیزی سے تصدیق
مقامی شہریوں

کراچی کے 41 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 4 سو 52 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1452 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 41 مریض سامنےآ گئے ، تمام افراد رابطوں کے زریعے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ کراچی سے 64 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 31 اموات ہو چکی ہیں ۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر سے 23 زائرین کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے کورونا وائرس کے 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ سے اب تک4 سو 19 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

Advertisement

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے اب تک 13 ہزار 8 سو 40 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار ایک سو 6 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا وائرس کے ایک ہزار 2 سو 50 زیر علاج ہیں۔

یاد رہے اس سسے قبل وزیرصحت عذرا پیچوہو نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت 2200ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہےجبکہ اگلے ہفتے تک 8ہزار ٹیسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے مزید کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے والی بہت سی چیزوں کی کمی ہے،2200کی صلاحیت کے باجود اس وقت ہم دن میں 400سے500ٹیسٹ کرپارہے ہی، امید ہے کچھ ٹیسٹنگ کٹس ایم ڈی ایم اور دیگر اداروں سے ملیں گیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کو اس کا حق دیا جائے ،علی امین گنڈاپور
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں
خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کی جلد منظوری کا امکان
صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر