
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے، کورونا کے خلاف جنگ اور قومی کاوشوں کو تقویت دینے میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم اور کلیدی ہے۔
صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2020
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی ضابطہ کی پابندی کی تلقین اشد ضروری ہے۔ عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات فرمائیں۔
وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینےمیں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں۔ ماہ صیام کی رحمتوں سےہرگھرمنور ہوگا،رہنمااصولوں پر عمل کرتےہوئےہرمسلمان گھرمیں رہتےہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹےگا
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔ رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News