
وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈی ننس تیارکر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہ مجوزہ آرڈی ننس کو منظوری کے لیے کابینہ اراکین کوبھیج دیا گیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد مجوزہ آرڈی ننس کو صدر مملکت کے پاس دستخط کے لیے بھجوایا جائے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد آرڈی ننس کا اجرا ہو گا۔
مجوزہ آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کو تین سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا پچاس فیصد بطورجرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آرڈیننس میں چائے، چینی، دودھ، پاؤڈر ملک، شیر خوار بچوں کی خوراک، خوردنی تیل، بوتل شدہ پانی، فروٹ جوس، شربت، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، گوشت، انڈے، گڑ، مصالحہ جات، سبزیاں ، سرخ مرچ، دوائیاں، مٹی کا تیل، چاول ، گندم اور آٹا، کیمیکل والی کھاد، پولٹری فوڈ، سرجیکل دستانے، ماسک بشمول این 95 ماسک، سینیٹائزر، جراثیم کش ادویات، ماچس اور آئی سو پروپائل الکوحل کی ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مجوزہ آرڈی ننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کو بھی ضبط کی جانے والی اشیا کی مالیت کا دس فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News