Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے ریلیف دے دی

Now Reading:

کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے ریلیف دے دی
مدد

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے انسداد کورونا اور ریلیف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جاری اعلامیے میں پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی گئی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری دی، رقم کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جاسکے گی، پاکستان بیرونی ادائیگیوں کیلئے ہنگامی ضروریات پوری کر سکے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے اثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں گے، پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے موجودہ پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر