
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا اول دستہ ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضروریات پورا کرنا اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں میں کوویڈ 19 کی صورتحال اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گی۔
اجلاس میں اسد عمر اور ظفر مرزا نے وزیراعظم کو ملک بھر میں کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کورونا کی روک تھام اور معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں توازن قائم رکھا جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حالیہ فیصلوں کی روشنی میں جہاں تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے وہاں متعلقہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سماجی فاصلوں کی اہمیت کے بارے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے،آزاد ملکوں میں طاقت کے استعمال کی بجائے قومی اہمیت کے معاملات میں عوام کو ترغیب دیکر تعاون کو یقینی بنایا جاتا ہے
وزیراعظم کورونا کی روک تھام کیلئے سرگرم
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ کرونا کے خلاف سب سے موثر حکمت عملی سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آج علمائے کرام سے ہونے والی میٹنگ کے حوالہ سے کہا کہ مساجد اور عبادات کے حوالے سے لائحہ عمل ملک کے جید علمائے کرام اور مشائخ کے مکمل اتفاق رائے سے طے پایا ہے، اس لائحہ عمل پر عمل درآمد کی ذمہ داری علمائے کرام نے خود لی ہے۔
اس موقع پر اسد عمر، حماد اظہر، فخر امام اور خسرو بختیار ، عبدالحفیظ شیخ، معید یوسف، فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین این ڈی ایم اے، ظفر مرزا، شہباز گل سمیت دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News