
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فنڈ کی پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ملاقات کی، ڈاکٹر نیاز احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کورونا کنٹرول فنڈ میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل حالات میں بھی ہر چیلنج پر پورا اتری ہے، آزمائش کے وقت مدد کرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں جگہ اجر ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محروم معیشت طبقات کے لیے مدد کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے جبکہ مخیرحضرات، کاروباری شخصیات اور دیگر افراد دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News