Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجبوری نہ ہوتی تو ہم صنعت کا پہیہ کبھی نہ روکتے،وزیرِ اعلیٰ سندھ

Now Reading:

مجبوری نہ ہوتی تو ہم صنعت کا پہیہ کبھی نہ روکتے،وزیرِ اعلیٰ سندھ
بلوچ

  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ مجبوری نہ ہوتی تو ہم صنعت کا پہیہ کبھی نہ روکتے، ہم فیکٹریاں کھولنا چاہتے ہیں۔

صنعتکاروں کی جانب سے فیکٹریاں کھولنے کی درخواست پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس او پیز بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران بند کی گئیں صنعتوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے ڈاکٹروں، صوبائی سیکریٹریز، پولیس اور رینجرز کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو طریقہ کار وضع کرے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، اکرام اللّٰہ دھاریجو، آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور 5 کے بریگیڈیئر سمیع، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری انویسٹمنٹ اور دیگر شریک ہوئے۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعتکاروں خاص کر برآمدی اشیا تیار کرنے والےصنعتکاروں سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے درخواست کی ان کی فیکٹریوں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ محنت، صنعت، صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد ایس او پیز  تیار کریں تاکہ فیکٹریاں کھولی جاسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر