
وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انکی کلاس لے لی۔
وزیراعظم کاکہناتھا ظفر مرزا سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے ہیں لہذاکسی حکومتی رکن کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے غیر ذمہ دارانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے پیش نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا پربرہمی کااظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام کابینہ ممبران کی موجودگی میں معاون خصوصی برائے صحت کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا ظفر مرزا بطور معاون خصوصی صحت اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع اور مودبانہ انداز میں پیش نہ کرسکے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا ظفر مرزا سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں بھی ناکام رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News