
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ کوشش کریں کہ گھرمیں رہ کرعبادت کریں اور اگر وائرس پھیلےگا تومساجد بند کرنی پڑیں گی۔
وزیراعظم عمرا ن خان نے قومی امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نےہرمشکل کامقابلہ استقامت اورثابت قدمی سےکیا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ کہاجارہا ہے کہ باقی دنیامیں مساجد بند ہیں پاکستان میں کیوں نہیں، علما ءکی مشاورت سے20نکات بنائےگئے اور پرتمام علما ءنےاس پر دستخط کیے ہیں اب اگر لوگ مساجد جانا چاہتے ہیں تو20نکات پرعمل کرناہوگا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا مشکل کی ہر گھڑی میں قوم نےکمزورطبقوں کی دل کھول کر مدد کی ہے جبکہ پوری دنیااس وقت کورونا سےلڑرہی ہے۔
وفاقی کابینہ، پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنیکی منظوری
عمران خان کا کہنا تھا کہ 192 افرادکوروناکےباعث انتقال کرگئےہیں، امریکامیں 40ہزارافرادکورونا کےباعث انتقال کرگئےہیں جبکہ اٹلی اوراسپین میں 20،20ہزار افرادکورونا کےباعث انتقال کرگئے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی غیرمعینہ مدت لاک ڈاؤن نہیں چل سکتا، تمام صوبوں سےبات چیت کےبعدمعاملات کوآگےبڑھارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ احساس راشن پورٹل لانچ کردیا ہے ، کوشش کررہے ہیں احساس پروگرام کےذریعےزیادہ لوگوں تک پہنچیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پہلےسیمنٹ انڈسٹری اورپھرتعمیرتی شعبے کوکھولا جبکہ جن فیکٹریوں کوکھولنےکی اجازت دی،ان کوبھی ایس اوپیزپرعمل کرناہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سےپاکستانی لیبر بے روزگار ہوگیا ہے، بیرون ملک پاکستانی ہماراسب سےبڑااثاثہ ہیں، ملازمت سےفارغ ہونے والے افراد کے لیے پیکج لارہے ہیں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ مشکل میں ہیں، یہ دیکھ کربرالگا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کوپولیس ڈنڈے ماررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آنےوالےدنوں میں کوشش ہےکہ نچلےطبقےکی حفاظت کریں جبکہ ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کےخلاف آرڈیننس لے کرآئے ہیں کیونکہ لوگوں کی تکلیفوں سےفائدہ اٹھانے والےقومی مجرم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News