Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائیگر فورس کا افتتاح کر دیا گیا

Now Reading:

ٹائیگر فورس کا افتتاح کر دیا گیا
tiger force

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تشکیل دی گئی ٹائیگرفورس نے پنجاب میں آج سے کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورس کا باضابطہ افتتاح کیا، ابتدائی طور پرسیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے فورس کے جوانوں سے ملاقات کی، وزیر اعلی کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔

وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر تعینات کیا گیا، رضاکاروں پر مشتمل فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ اور حکومتی گائیڈ لائینز کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز میں مطلوبہ سامان میسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل دی تھی جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر