
وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ پر کمیشن بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، کابینہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔
کابینہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی، وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔
کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
اجلاس میں کابینہ کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News