
ایمرجنسی کے تحت آزاد کشمیر حکومت کا لاک ڈاؤن 21 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ترجمان آزاد کشمیر حکومت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ21 اپریل تک کوئی نرمی نہیں کی جائے گی جبکہ بیس اپریل کو دوبارہ میٹنگ میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کم فگرز حوصلہ افزا ہیں اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حفاظتی کٹس مہیا کر دی گئی ہیں جبکہ خوشخبری ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے تین مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ
ڈاکٹر مصطفیٰ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کم کیسز ہونے کی وجہ عوام کا بھرپور تعاون ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں
بشیر عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا مشتبہ افراد کو ہوم کورنٹین کرنے کی حکمت عملی طے ہو گئی ہے جبکہ ممکنہ مریضوں کو ان کے گھروں کی صورت حال کو دیکھ کر ہی ہوم کورنٹین کی اجازت دی جا ئے گی۔
ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان سے گزارش کی ہے کہ احساس پروگرام کے لیے بنکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے کیونکہ ایک بنک کی ذریعہ رقوم کی ترسیل سے ہجوم ہوتا ہے جو کہ درست نہیں۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مہلک وائرس سے بچاو کے لئے آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کافیصلہ کرلیا تھا جس کے مطابق آج سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اہم فیصلوں کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب خان، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس، چیف سیکرٹری پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری صحت نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ آزادکشمیر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے اور آزادکشمیر کے 11 انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کا عمل مزید بہتر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News