
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کے اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News