
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائیک محمد عادل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے طابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان نائیک محمد عادل شہزاد کی انکے آبائی گاؤں کڑیر مانسہرہ میں نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
شہید عادل شہزد کے والد محمد شہزاد محمکہ پولیس میں ملازم ہیں جبکہ شہید عادل نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک کمسن بیٹا چھوڑے ہیں
اس موقع پر شہید کے چچا اختر تنولی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھتیجے نے ملک اور قوم کی خاطر اپنک جان کا نذرانہ پیش کیا اور کہا اگر ہمارے بچے بھی پاکستان پر جان قربان کریں تو مجھے خوشی ہوگی۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دتہ خیل کے آٹھ کلومیٹر شمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لیا ۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید
ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں آتے ہی فائرنگ کر دی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے باعث 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عادل شہزاد کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News