
وزیر اعظم پاکستان عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین ہنگامی اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی سرپرستی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کو پہلی مرتبہ سونپی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت اور خطاب کریں گے۔
زمبابوے کے وزیر اعظم بھی عمران خان کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے اور کورونا وباء کے مشکل وقت میں پاکستان کیا اقدامات اٹھا رہا ہے اس سے دنیا کو آگاہ کریں گے جبکہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے دنیا کو نئی تجاویز بھی دیں گے۔
وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو نقد کیش،عارضی ملازمتیں،ٹائیگر فورس پر بھی بات کریں گے۔
اس کے علاوہ لاک ڈاون کے بعد تعمیراتی صنعت کو ریلیف ،کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر، ایم ڈی ایم اے کی خدمات پر بات کریں گے۔ کمزور معاشی حالات میں بھی کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی گئی، وزیر اعظم اپنے خطاب میں بتائیں گے۔
وزیر اعظم گرین نگہبان منصوبے کے تحت 60 ہزار نوکریوں کے بارے بھی آگاہ کریں گےجبکہ درخت لگانے کے لیے مزید دو لاکھ نوکریاں دینے کے منصوبے پر بات کریں گے۔
اجلاس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور عالمی رہنما شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News