
گلے نہ ملیں کیونکہ کورونا لگ سکتا ہے، کرارے نوٹوں کی کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کے بعد سندھ حکومت کا عید کے لئے اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
سندھ حکومت نے گلے مل کر عید کی مبارک باد دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید کی مبارک نہیں دینی چاہئے، نماز ِعید کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہئے تاہم سندھ حکومت کی ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتماعات ہو سکیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News