
پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان جلد کورونا وائرس کی وباء پر قابو پالے گا۔
چین کے سرکاری ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پا لے گا۔
اپنے انٹرویو میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر زیادہ تر مریض جوان ہیں اور ان میں بھی وائرس کی علامات ہلکی ہیں، اس لیے ان کا علاج آسان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب چین کو کورونا وائرس کے سخت چیلنج کا سامنا تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کے لیے سب سے بہتر کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News