
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ بجٹ کی تیاری کے لیے وزارت خزانہ کے متعلقہ سیکشنز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں جس کے بعد وہ عید کی تعطیلات پر گھروں کو نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کے حتمی حجم کا فیصلہ اگلے چند دن میں کرلیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے معیشت کو نقصان کی وجہ سے اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزارتوں کی طرف سے دی گئی بجٹ تجاویز پر بھی مزید کٹ لگادیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News