
مریم اورنگزیب نےکہا کہ حکومت بیان بازی اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اسپتالوں کے انتظامی امور پر فوری توجہ دے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بیڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی بڑھتی تعداد اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز کی عدم دستیابی پریشان کن ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت اپنی ترجیحات درست کرے، تمام اسپتالوں کے انتظامی امور کا فی الفور جائزہ لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News