فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نواز شریف کی تازہ ترین تصویر پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب کاکہنا ہے کہ نواز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ کوئی بیمار نہیں،نواز شریف لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں۔
شہباز شریف کہتے تھے کہ مجھ سےزیادہ دلیر کوئی نہیں،شہباز شریف لندن سے واپس آ کر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی غلط بیانی اور منافقت کا اعلیٰ شاہکار ہیں،نواز شریف کی موجودہ تصویر آلِ شریف کے لئے شرمندگی کا باعث ہونا چاہیئے تھی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔
شہبازشریف نیب میں دائر ہونے والے متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لئے شاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استمعال کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی خود سر سے پاؤں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری، منافقت اور بزدلی کا شکار ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اہل خانہ کے ہم راہ نئی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھیں، جن میں نواز شریف کو ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا گیا۔
Advertisementتصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔جو لوگ زبردستی ICU میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں،انکے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین/بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟ https://t.co/vECHxSKpAS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
