
پاکستان نے G-20 ممالک سے قرضوں میں ریلیف دینے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے غیررعایتی قرضے نہ لیئے جانے کی بھی درخواست کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ساڑھے30 کروڑ ڈالر دے گا۔
دوسری جانب پاکستان G-20 کے 20 میں سے 11 ممالک کا 20.7 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق دسمبر 2020 تک 1.8ارب ڈالر کے قرضے میچور ہوجائیں گے۔
وزارت اقتصادی امور کے اہلکار کے مطابق پاکستان نے اپنے اس اقدام سے آئی ایم ایف ۔ ورلڈ بینک اور پیرس کلب کو بھی آگاہ کردیا۔
وزارت منصوبہ بندیکے اعلامیے کے مطابق امدادی رقم میں 20 کروڑ ڈالر غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ اور ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اگر G-20 ممالک کی جانب سے درخواست قبول کر لی جاتی ہے تو پھر پاکستان کو قرض کی ادائیگی کے لیے 4 سال کی مہلت مل جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News