
وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کا چاند نظر آنے پر روایت سے ہٹ کرعید الفطر کی خوشیاں منانے کی قوم سے اپیل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ میں چاہتاہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سےہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔
I want our nation to observe this Eid in a different manner from the usual celebratory style. First, let us think of & pray for all those families who have been deprived of their loved ones by the plane crash tragedy & all those who have lost their lives to COVID19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ طیارہ حادثےاورکوروناکی وبامیں بچھڑنےوالوں کےلیےدست دعابلندکریں اور ہر کوئی کوروناسے متعلق متعارف کردہ خصوصی تدابیر کا خیال رکھے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نماز عید کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص خیال رکھیں جبکہ عید کی چھٹیوں میں بھی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں شوال المکرم 1441 ہجرہی کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔
شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہےعیدالفطر کل ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فیصل آباد، کشمور، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹیکسلا، پسنی خان پور، لورا لائی، ژوب، خان پور، گھوٹکی، کوئٹہ شکارپور، جیکب آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News