
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی کوئی کمی نہیں، احتیاط نہ کی تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔
پشاورمیں میڈیا بریفنگ میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھاکہ صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے اور مزید مریضوں کی بھی کافی گنجائش ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ٹوٹل 1800 بیڈز اور 63 وینٹیلیٹرز ہیں جن میں 105 بیڈز اور 25 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں۔
ایل آر ایچ میں اس وقت 33 بیڈز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ اور 20 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
دنیا بھر کے فنکار کورونا کی لڑائی میں ایک آواز ہوگئے
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 1300 بیڈز اور 56 وینٹیلیٹر ہیں جن میں 55 بیڈز اور 25 وینٹیلیٹرز کورنا مریضوں کے لیے مختص ہیں جن میں 50 کورونا مریض بیڈز اور 2 وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 1250 بیڈز اور 52 وینٹی لیٹرز ہیں۔25 وینٹی لیٹرز اور 128 بیڈز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہے جبکہ اس وقت 17 وینٹی لیٹرز اور 90 بیڈز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ٹوٹل 1250 بیڈز ہیں اور 25 وینٹیلیٹرز ہیں جہاں کورونا مریضوں کے لیے 71 بیڈز اور 12 وینٹیلیٹرز مختص ہیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا کے 28 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 4 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹوٹل 500 بیڈز ہیں اور 26 وینٹیلیٹرز ہیں100 بیڈز اور 20 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں۔
مردان میڈیکل کمپلیکس میں اس وقت 33 بیڈز پر کورونا مریضِ زیر علاج ہیں جبکہ 2 مریض وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں۔کیٹیگری اے کے مریضوں کو ہیلتھ کیئر سنٹر میں علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔کیٹیگری اے کے مریض شوگر ، دل، گردہ، لیور، سانس و دیگر ہائی رسک مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔کیٹیگری بی اور سی کے مریض جو ہائی رسک پر نہ ہوں اور واضح علامات نہ ہوں کو گھروں میں کوارنٹائن کر کے ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور طبی مشورے فراہم کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News