Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت مظالم کر کے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا

Now Reading:

بھارت مظالم کر کے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا
بھارتی اقدامات

 ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیریوں کو مارا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہےکہ بھارت مظالم کر کے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، ہزاروں کشمیری، مرد، خواتین اور بچے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری جانتی ہے، کشمیری بھارتی تسلط کو مسترد کرچکے ہیں، بھارت سمجھ لے ظالمانہ کارروائیوں سے مظلوموں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم جاری ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا بی جے پی حکومت ہندوتوا کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے، مقبوضہ کشمیر کی 90 لاکھ آبادی پر بھارتی مظالم جاری ہیں، انٹرنیٹ پر پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریلیف اور طبی سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہدا کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کی جا رہیں، احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر