Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

نیب بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب نے نیب افسران کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم ہونے سے انکوائری اور انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے جبکہ نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی کرپشن فری پاکستان پالیسی پر قومی فرض سمجھ کر عمل کر رہے ہیں۔

 چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں، احتساب عدالتوں میں نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصد ہے۔

بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

Advertisement

جاوید اقبال کا کہنا  تھا کہ نیب افسران کی محنت، حوصلے، شفافیت اور میرٹ کو معتبر قومی اور بین الاقوامی ادارے سراہ رہے ہیں، نیب افسران بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ان سے معصوم پاکستانیوں کی لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو دگنا کریں۔

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اقربا پروری کو بڑی برائی قرار دیا تھا ، یہ حقیقت میں زہر ہے ، نیب آرڈیننس 1999 میں لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر زور دیا گیا تھا لیکن نیب نے اپنے قیام سے اب تک لوٹے گئے 328 ارب روپے برآمد کئے جبکہ اسلام آباد میں فزانرک لیبارٹری کے قیام سے تفتیش کا معیار بہتر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے
وفاق کو اسٹیل ملز نہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدے گی، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر