
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن طیارہ حادثہ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی طیارہ حادثہ کیس سے متعلق بریفنگ طلب کرلی،پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام وزیر اعظم کو طیارہ حادثہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو حادثہ کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر حکام کو بھی وزیراعظم نے طلب کرلیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو لواحقین کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، آئندہ کے لیے بھی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News