Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاون میں نرمی ، مارکیٹوں میں عید شاپنگ کے لیے رش بڑھنے لگا

Now Reading:

لاک ڈاون میں نرمی ، مارکیٹوں میں عید شاپنگ کے لیے رش بڑھنے لگا
shop

کراچی کے بازار، شادی ہال اور ریسٹورنٹ کے متعلق نیا حکم نامہ جاری

ملک بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں عید شاپنگ کے لیے رش بڑھ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا ایڈوائزری گروپ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے کیونکہ مارکیٹوں اور دکانوں پر ایس اوپیز کو نظر انداز کرنے سے صورتحال خراب ہو چکی ہے، عیدالفطر تک کیسز بڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ایڈوائزری گروپ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ احتیاط اور سختی ہی کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کھلنے سے کیسز بڑھ چکے ہیں جبکہ بازار کھلنے سے کورونا کی منتقلی کا عمل بھی بڑھ گیا ہے۔

ادھر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی خبردار کیا ہے کہ عید تک کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement

عید کے بعد حکومت کو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ مارکیٹوں اور دکانوں کو دن میں دو بار کلورینیٹ کیا جائے، فاصلے نہ رکھے گئے توشدید مشکل میں آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بازار وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، جولائی تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا، محفوظ رہنے کیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر