Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانی کے ذخائر کو محفوظ بناناحکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم

Now Reading:

پانی کے ذخائر کو محفوظ بناناحکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم
پانی کے ذخائر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، اجلاس میں نیشنل واٹر سیکیورٹی سٹریٹجی اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم کو بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق زیر التوا امور کے حل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا فیصل واوڈا، اسد عمر، شبلی فراز ، علی امین گنڈا پور، عاصم سلیم باجوہ اور چیئرمین واپڈا بھی شریک ہوئے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اس اہم منصوبہ سے متعلق امور کو حل کر لیا گیا ہےجبکہ بھاشا ڈیم منصوبہ عملی کام کے آغاز کے لیے تیار ہے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ڈیم کی تعمیر سے 16500 ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ سیمنٹ اور اسٹیل کے بھاری مقدار میں استعمال سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔

Advertisement

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں پانی کی موجودہ قلت کو کم کیا جا سکے گاجبکہ ڈیم سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور 1.23 ملین ایکڑ اراضی کو زراعت کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا حکم

بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ ڈیم کے آس پاس کے علاقے کی سماجی ترقی کے لئے 78.5 بلین خرچ ہوں گے اور ہر سال سیلاب سے ہونے والے اربوں روپے مالیت کے نقصانات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور فوری طور پر ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیموں کی تعمیر سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران مقامی مواد اور مہارت کے استعمال کو ترجیح دی جائے، تعمیرات اور اس سے وابستہ صنعتوں کے فروغ میں مدد مل سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر