
سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا اس با رے میں کہنا ہے کہ آصف علی زرداری دل ، شوگر ،بلڈپریشر ،ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں ،ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے ۔
آصف علی زرداری بچوں اور دیگر اہم افراد سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق 13دسمبر 2019کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے تاہم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
واضح رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی کہنا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ایک سوشل میڈیا ادارے کے سربراہ سے فون پر بات چیت میں سابق صدر نے کہا کہ چند ماہ پہلے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد وہ اپنے بچوں کی خواہش پر ایک طرح سے قرنطینہ میں ہیں اور زیادہ وقت اپنے بیڈ روم میں گزارتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News